رانا ثناءاللہ کی گاڑی سے پرزے غائب،تحقیقات کیلئے لوکل کمیشن مقرر

کس چیز کے مذاکرات؟ دفاعی تنصیبات کے حملہ آور کلبھوشن سے کم سزاوار نہیں، رانا ثنااللہ

لاہور:انسداد منشیات عدالت نے رانا ثناءاللہ کی گاڑی سے پرزے غائب ہونے پر لوکل کمیشن مقرر کر دیا،، کمیشن کو ایک ہفتے میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

اے این ایف کورٹ کے جج خالد بشیر نے گرفتار سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان کی درخواست پر سماعت کی۔  درخواست گزار رانا ثناءاللہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ گرفتاری کے وقت سے ان کی گاڑی اینٹی نارکوٹکس فورس کے قبضہ میں ہے۔  گاڑی کے الائے رم اور ٹائروں سمیت متعدد پرزے غائب کر دیے گئے ہیں۔

ن لیگی رہنماء کے وکیل نے استدعا کی کہ گاڑی کے پرزوں کی گمشدگی سے متعلق معلومات لی جائیں، جس پر عالت نے لوکل کمیشن مقرر کرتے ہوئے سات روز میں انکوائری رپورٹ جمع کرانے کا حکم  دے دیا۔

اس سے پہلے ایک پیشی پر میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناءاللہ نے بھی اے این ایف پر لاکھوں روپے کے پرزہ جات چوری کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ منشیات برآمدگی کیس میں مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ کو یکم جولائی کو موٹروے کے ایک ٹول پلازہ سے منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: رانا ثنا اللہ مقدمے کی سماعت ملتوی ہونے کے بعد عدالت پیش


متعلقہ خبریں