چونیاں سے ایک اور بچے کی باقیات برآمد

crime-scene

قصور: پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل چونیاں میں ایک اور بچے کی باقیات ملی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ باقیات سابقہ کرائم سین سے نصف کلومیٹر کے فاصلے سے ملیں جنہیں فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ قریبی علاقے کے اطراف لوگوں سے تفتیش کی گئی لیکن مجرم کی تلاش میں خاطر خواہ مدد نہیں مل سکی۔

خیال رہے کہ تین ماہ پہلے چار بچے پراسرار طور پر لاپتہ ہوئے تھے جن میں تین کی نعشیں پہلے مل چکی ہیں۔

لواحقین نے گمشدگی کی رپورٹ پر پولیس کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر شدید احتجاج بھی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس سانحہ چونیاں کے ملزمان کی گرفتاری میں ناکام

معاملہ اس وقت سنگین ہوا جب انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقے سے بچوں کے ڈھانچے ملے اور یہ خدشہ ظاہر کیا گیا کہ یہ انہی لاپتہ بچوں کے ہیں۔

قصور میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات کے سبب  تفتیشی اداروں نے ایک بار پھر سر جوڑ لیے ہیں اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس تا دم تحریر درجنوں گرفتاریوں اور ڈی این اے ٹیسٹ کے لے چکی ہے لیکن اصل مجرمان گرفت میں نہیں آسکے۔


متعلقہ خبریں