لورالائی میں ایگل فورس پر حملہ، ایک اہلکار شہید، 3 افراد زخمی


لورالائی: لورالائی میں محکمہ زراعت آفس کے قریب ناکے پر  ایگل فورس کے اہلکاروں پر  مسلح افراد نے حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ  3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ  سےایک حملہ  آور مارا گیا، جبکہ دوسرے نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا۔

پولیس کے مطابق ایگل اسکواڈ نے کوئٹہ روڈ پر ناکے کے دوران مشکوک موٹر سائیکل کا پیچھا کیا۔ مسلح موٹر سائیکل سواروں نے زراعت آفس کے  قریب ایگل اسکواڈ پر فائرنگ کردی۔

یہ بھی پڑھیں: چمن دھماکہ: جے یو آئی کے رہنما مولاناحنیف جاں بحق

فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور مارا گیا، جبکہ دوسرے نے اپنے اپ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ ہلاک ہونے والے حملہ آوروں کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی۔

واقعہ  کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کی تلاشی شروع کردی ۔


متعلقہ خبریں