پشاور کے قدیمی وزیر باغ بارے جاننا چاہیں گے۔۔۔۔؟


پشاور کے وزیرباغ میں ویرانیوں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔  انتظامیہ کی غفلت کے باعث جابجا گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں۔ فٹبال گراؤنڈ کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے۔ شہریوں نے سیروتفریح کیلئے یہاں آنا چھوڑ دیا ہے۔ 

پشاور کا قدیمی وزیر باغ  کبھی سرسبزو شاداب ہوا کرتا تھا۔1802میں سردار فتح محمد خان نے یہ باغ تعمیر کرایا تھا۔

1832میں مشہور انگریز مہم جو سر الیگزینڈر برنز بھی یہاں سیر کے لئے آیا کرتے تھے لیکن آج یہ باغ صرف نام کا ہی باغ  رہ گیا ہے۔یہاں کوئی خوبصورتی رہی نہ رنگ برنگے پھول اور نہ ہی ہریالی۔

انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث سرسبز لان گندگی کے ڈھیر جبکہ فٹبال گراؤنڈ کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے۔

حکومت کی جانب سے کئی بار فنڈز مختص ہونے کے باوجود اس باغ کی حالت نہیں بدل سکی۔ تاریخی باغ کی خستہ حالی  نہ صرف انتظامیہ بلکہ شہریوں کی توجہ کی بھی متقاضی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: پشاورکا تاریخی ‘پل سیٹھیاں’ حکومتی توجہ کا طلب گار


متعلقہ خبریں