آرمی چیف سے سعودی بری افواج کے سربراہ کی ملاقات

آرمی چیف سے سعودی بری افواج کے سربراہ کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی بری افواج کے سربراہ نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور سعودی بری افواج کے سربراہ نے ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں دونوں سربراہان نے خطے کی سیکیورٹی کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ سعودی بری افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ محمد ال موتیر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور خطے میں امن کے لیے اقدامات کی تعریف کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سعودی بری افواج کی استعداد کار بڑھانے اور تربیت میں مکمل تعاون کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں ایل او سی کو پار کرنا پڑا تو کریں گے، بھارتی آرمی چیف

لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ محمد ال موتیر نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی جبکہ مہمان کمانڈر کو جی ایچ کیو میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔


متعلقہ خبریں