سندھ حکومت کی جانب سے پلاسٹک بیگ پر پابندی کوتاجروں نےمستردکردیا

اسلام آباد: پولی تھین بیگز بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، مالک کو جرمانہ

فائل فوٹو


سندھ حکومت کی جانب سے پلاسٹک بیگ پر پابندی کوتاجروں نےمستردکردیا ہے۔

چیئرمین سندھ تاجر اتحاد جمیل پراچہ نے کراچی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ پلاسٹک بیگزکی فروخت اور استعمال پریکدم پابندی قبول نہیں ہے،  تاجروں کواعتمادمیں لیے بغیر کوئی بھی فیصلہ کرنا زیادتی ہے۔

جمیل پراچہ نے کہا کہ مارکیٹوں میں متبادل موجود نہیں، تھیلیاں کیسے بندہونگی؟ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کےاعلان سےمارکیٹوں میں خوف پھیل گیا ہے۔

چیئرمین سندھ تاجر اتحاد جمیل پراچہ نے مطالبہ کیا کہ مشیرماحولیات پہلےسندھ حکومت کی جانب سےتمام مارکیٹوں کودس دس لاکھ کپڑے کےتھیلے فراہم کریں،دکاندار کیامہنگائی میں پسے عوام کوکپڑے کا تھیلا خریدنےکامشورہ دے۔

انہوں نے کہا کہ کسی نے سختی یاجرمانےکی کوشش کی توتصادم کی صورتحال پیداہوگی،ٹھنڈےکمرےمیں نہیں تاجروں سے مل کر پالیسی بنائیں۔

محکمہ ماحولیات سندھ نے پلاسٹک کے تھیلوں پر مکمل پابندی کا اعلان 8اگست کو کیا تھا اور کہا تھا کہ  پابندی کا اطلاق رواں برس یکم اکتوبر سے ہوگا۔

یہ اعلان مشیر ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب نےکلفٹن تین تلوار پرشہریوں میں کپڑےکےتھیلےتقسیم کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کیا تھا۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پلاسٹک کے تھیلوں کی تیاری،فروخت اوراستعمال پرمکمل پابندی عائدہوگی،پلاسٹک  کی تھیلوں کےاستعمال کےسدباب کےلئےعوامی آگاہی مہم کاآغازکردیاہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں کپڑے کے تھیلے تقسیم کئے جائینگے،کپڑےکےتھیلوں کی تقسیم کامقصدپلاسٹک کی تھیلوں کااستعمال روکناہے۔  کراچی سمیت سندھ بھرکےعوام اس آگاہی مہم میں حکومت کا ساتھ دیں۔

بیرسٹرمرتضی وہاب نے اس موقع پر پلاسٹک کی تھیلیاں بنانےوالےکارخانےداروں،دکانداروں اورقومی میڈیاسےبھی تعاون کی اپیل بھی کی ۔  انہوں نے کہا کہ کارخانے داروں، دکانداروں اورمیڈیاکےتعاون کےبغیر مہم کاکامیابی ہوناممکن نہیں ہے۔

انہوں نے سندھ کے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنے بہتر مستقبل کے لئے سندھ حکومت کا ساتھ دیں،پلاسٹک کی تھیلیوں کا استعمال پہلےسےممنوع ہےہم اس پرعملدر آمدکرواناچاہتےہیں۔ یکم اکتوبر کے بعد قانون حرکت میں آئیگا۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ میں پلاسٹک کے تھیلوں پر مکمل پابندی کا اعلان


متعلقہ خبریں