سندھ اسمبلی میں اپوزیشن، حکومتی اراکین میں نوک جھونک

سندھ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا چناؤ آج ہو گا | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: سندھ اسمبلی اجلاس میں  حزب اختلاف کے ارکان، صوبائی وزیر شبیر بجارانی اور اسپیکر آغا سراج درانی کے درمیان نوک جھونک ہوئی۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رکن نصرت سحرعباسی  نے کہا کہ صوبائی وزراء پرچیوں پرکام چلا رہے ہیں۔

صوبائی اسمبلی کےاجلاس میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وقفہ سوالات کے دوران صورتحال اس وقت دلچسپ ہوگئی جب اپوزیشن ارکان نے صوبائی وزیر شبیر بجارانی پر پرچی لینے کا الزام عائد کیا۔

نصرت سحرعباسی اور متحدہ قومی مومنٹ کے رکن محمدحسین  نے کہا کہ صوبائی وزراء تیاری کرکے نہیں آتے۔ اسپیکراسمبلی آغا سراج درانی بھی محمد حسین کی ضد پر غصے میں آگئے ۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ اسمبلی :خورشیدشاہ کی گرفتاری کے خلاف مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور

آغا سراج درانی نے کہا کہ آپ حج کرکے آئے ہیں آپ کے لوگ بھاگ گئے میں بھاگنےوالا نہیں ہوں۔

ایوان میں آج ایک بار پھرچیونگم کا چرچا ہوا اور جیالے رکن سید ذوالفقارشاہ نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن خرم شیرزمان کےچیونگم چبانے کی نشاندہی کردی۔

ایک سوال پر صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ادویات کی کمی کا اعتراف کرلیا۔ بتایا کہ سیشن ججز کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی تھی لیکن ججز صاحبان کے انکار پراب معاملہ سندھ ہائی کورٹ میں ہے۔


متعلقہ خبریں