سندھ کابینہ نے سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے دی


کراچی: سندھ کابینہ نے سوموار کے روز سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

کابینہ اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے قاسم نوید قمر نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور کابینہ کی منظوری سے سماعت سے محروم افراد کا پندرہ سال پرانا مطالبہ پورا ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے لئے موٹر رجسٹریشن قوانین میں کچھ ترامیم کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول سے سماعت سے محروم افراد کو روزگار کے مواقع بھی مل سکیں گے۔


متعلقہ خبریں