پیپلزپارٹی رہنما کا مینارٹی رائٹس گروپ انٹرنیشنل کو مقبوضہ کشمیر کی حالت زار سے متعلق خط

دنیا میں آج یوم شہدا کشمیر منایا جا رہا ہے

پاکستان  پیپلز پارٹی کے اقلیتی ایم پی اے سریندر ولاسائی نے مینارٹی رائٹس گروپ انٹرنیشنل کو خط لکھا ہے جس میں عالمی ادارے کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کروئی گئی ہے۔

سریندر ولاسائی کی جانب سے ایم آر جی آئی کے ایگزیگیوٹو ڈاریکٹر جوشوا کئسٹالینو کو خط ارسال کیا گیاہے ۔ سریندر ولاسائی نے لکھا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی انتھا کردی گئی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ قابض بھارتی افواج نے کرفیو نافذ کرکے 80 لاکھ کشمیریوں کو یرغمال بنا دیا ہے،5 اگست سے مقبوضہ وادی کی عوام کا باہر کی دنیا سے رابطہ مکمل طور منقطع ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے لکھا کہ  قابض  بھارتی فورسز کی جانب سے پئلٹ گنز، تشدد اور ریاستی دہشتگردی معمول بنا ہوا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں خونریزی کا خطرہ ہے، جہاں عوام اپنے حقِ خودارادیت کے لیئے جدوجہد کر رہی ہے۔

سریندر ولاسائی نے کہا کہ عالمی برادی بھارت میں مسلمانوں، دلتوں، مسیحوں کے خلاف ظلم و جبر کا نوٹیس لے،خاص طور پر مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف ایم آر جی آئی تمام عالمی فورمز پر آواز اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیے: کشمیر: بھارتی سپریم کورٹ شق 370 کے خاتمے کی سماعت یکم اکتوبر کو کرےگی


متعلقہ خبریں