پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز پر 50 ہزار چوہوں کا قبضہ


اسلام آباد: وفاقی حکومت کے ماتحت سرکاری ادارے کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس اور ارکان اسمبلی کی رہائش گاہوں پارلیمنٹ لاجز میں 50 ہزار چوہے موجود ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پی اے آر سی نے پارلیمنٹ ہائوس اور پارلیمنٹ لاجز میں چوہوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر سی ڈی اے کو چوہا کنٹرول سیل قائم کرنے کی سفارش کی ہے۔

منگل کو سامنے آنے والی اطلاع میں پی اے آر سی چئیرمین کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ہائوس اور پارلیمنٹ لاجز میں 50 ہزار چوہے ہیں۔

ڈاکٹر یوسف ظفر چیئرمین پی اے آر سی کے مطابق پارلیمنٹ کی درخواست پر چوہوں کی تعداد جانچنے کے لئے خصوصی سروے کیا گیا تو یہ تعداد سامنے آئی۔

پی اے آر سی کے چیئرمین نے خبردارکیا کہ چوہوں کی تعداد بڑھنے سے کئی شہروں میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

ادارے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ چوہوں کے خاتمہ کے لئے لازم ہے کہ وہ وجہ ختم کی جائے جس سے یہ پیدا ہو رہے ہیں۔

قائمہ کمیٹی کو دی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس میں بھی چوہوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔


متعلقہ خبریں