شہباز بلاول ملاقات طے پا گئی

شہباز بلاول ملاقات طے پا گئی

فائل فوو


اسلام آباد: اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہبازشریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات طے پا گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کل بروز منگل شہبازشریف کی رہائش گاہ پر ملیں گے۔

خیال رہے آج ہی دونوں رہنماؤں نے الگ الگ بیانات میں کہا ہے کہ عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ ٹھیک طرح سے پیش نہیں کر سکے۔

شہبازشریف کے بقول موجودہ حکومت کشمیر کا مقدمہ ہار چکی ہے جبکہ ملکی مسائل میں اضافہ کے ساتھ ساتھ بیرونی خطرات بھی بڑھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خوف مشکل حالات سے نہیں بلکہ حکمرانوں کی نااہلی اور حماقتوں سے ہے تاہم ہم ملک وقوم کو درپیش مسائل اور مشکلات میں مایوس نہیں ہونے دیں گے۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے اور کاروباری برادری کا اعتماد مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے، اب تو مقامی کاروباری صورتحال بھی انتہائی خراب ہے۔

دوسری جانب بلاول بھٹو نے بھی بیان دیا کہ ان کی سیاسی پارٹی سیگر جماعتوں کیساتھ مل کرعوام کو اس ظالم حکومت کے چنگل سے چھڑانے کے لیے مشترکہ جدوجہد کرے گی۔


متعلقہ خبریں