حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے سے انکار

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد : حکومت پاکستان نے اوئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی سمری مسترد کردی  ہے۔

وزارت خزانہ نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ ماہ اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اوگرا نے چند روز قبل جو سمری  بھجوائی تھی اس میں قیمتیں کم کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

سمری میں درج تھا کہ پیٹرول کی قیمت 2 روپے 55 پیسے، لائٹ ڈیزل 2 روپے 41 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 3 روپے 23 پیسے کم کی جائے۔

اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافے کا کہا تھا۔

حکومت سمری مسترد کرتے ہوئے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے اور اب پٹرولیم کی قیمتیں اکتوبر میں تبدیل نہیں ہوں گی۔


متعلقہ خبریں