ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں توسیع

250 روپے ٹیکس؟ کس رکن اسمبلی نے ادا کیا

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوار جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق مالی سال 19-2018 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے اب 31 اکتوبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ اس سے قبل ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی۔

ایف بی آر نے عوام کی سہولت کے پیش نظر گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو اب تک 3 لاکھ 77 ہزار ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے ہیں، گزشتہ سال اسی عرصے میں 4 لاکھ 8 ہزار افراد نے گوشوارے جمع کرائے تھے۔

اس سے قبل مالی سال 2018 کے گوشوارے 2 اگست تک جمع کرانے کی مہلت دی گئی تھی اور گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا گیا تھا لیکن حکومت نے ہدف پورا نہ ہونے کی وجہ سے تاریخ میں نو اگست تک کی پہلی توسیع کی۔

یہ بھی پڑھیں انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے, شبر زیدی

ہدف پورا نہ ہونے پر ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 30 ستمبر تک توسیع کی اور اب یہ مدت بھی پوری ہونے پر اب ایک بار پھر گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں