تین روزہ برائیڈل ویک اختتام پذید

تین روزہ برائیڈل ویک اختتام پذید

فائل فوٹو


لاہور: ہم نیٹ ورک اور پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل کے زیراہتمام ہونے والے تین روزہ برائیڈل ویک کی ہر سو دھوم مچی ہوئی ہے۔

فیشن ویک میں 22معروف ڈیزائنرز کے تیار کردہ سرخ، سبز، گلابی اور سنہرے رنگوں کے بھاری کامدار عروسی ملبوسات زیب تن کر کے مشہور ماڈلز نے ریمپ پر خوب جلوے بکھیرے۔

چکا چوند ایونٹ کی کامیابی پر منتظمین اور ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ باغوں کے شہر لاہور میں سجنے والا عروسی ملبوسات کا یہ میلہ ہنرمند نوجوانوں کی فتح ہے۔

چیئرپرسن پی ایف ڈی سی سحر سہگل نے ہم نیٹ ورک کے اشتراک سے رنگا رنگ فیشن ویک کے انعقاد کو بہترین تجربہ قرار دیا اور اسپانسرز نے بھی ایونٹ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ایم ڈی لورئیل پاکستان جنید مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ یہ فیشن ویک پاکستان کی ترقی کا نشان ہے۔

فیشن آئیکون حسن سید یاسین اور سپر ماڈل مہرین سید نے کہا برائیڈل میلہ فیشن انڈسٹری کی ترقی کیلئے نئی راہیں متعین کرے گا۔

حسن سید یاسین کا کہنا تھا کہ پی ایف ڈی سی اور ہم نیٹ ورک کا چولی دامن کا ساتھ ہے ، مجھے دونوں کے ساتھ کام کر کے خوشی ہوتی ہے۔

مہرین سید کا کہنا تھا کہ یہ شاندار شو نوجوان ڈیزائنرز، میک اپ آرٹسٹس اور خواتین کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


متعلقہ خبریں