جڑواں شہروں سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جڑواں شہروں سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز مظفر آباد سمیت کشمیر کے تما م اضلاع، پنجاب کے اضلاع ، راولپنڈی، سرگودھا،  گجرات، فیصل آباد، سیالکوٹ، لاہور،  ناروال اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختو نخوا :بالائی خیبر پختو نخوا کےاضلاع مانسہرہ، ہری پور، ایبٹ آباد ،پشاور، مردان ،کوہاٹ، پاراچنار، لکی مروت،  بنوں ، ڈی آئی خان، ٹا نک اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر  گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان:جنوب /مغربی بلوچستان کے اضلاع  کیچ، گودار، پنجگور میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ ، مالاکنڈ، ہزارہ، قلات ، ژوب، کشمیراور گلگت بلتستان   کے اضلاع  میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ۔

سب  سے زیادہ بارش :پنجا ب : مری 04 ، ناروال 01، خیبرپختونخواہ: کاکول 03، مالم جبہ  01، کشمیر:مظفر آبا د(سٹی 06، ائیر ُپورٹ04)، راولاکوٹ 03، بلوچستان: لسبیلہ 14، بارکھان 02، گلگت بلتستان: بگروٹ میں 02  ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کل ریکارڈکیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں نوکنڈی،سبی 41 اور دالبندین میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں