اسٹاک مارکیٹ: دو روز میں 183 پوائنٹ کا اضافہ


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کی صورتحال تسلی بخش رہی اور مجموعی طور 183 پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔

منگل کے روز جب مارکیٹ کھلی تو 100 انڈیکس 32079 پر تھا اور سارا دن ملا جلا رجحان رہا۔

آج کاروبار کے ابتدائی دو گھنٹوں مندی دیکھی گئی اور انڈیکس 76 پوائنٹ کی کمی سے 32002 پر چلا گیا تھا جو آج کی کم ترین سطح رہی۔

مارکیٹ بند ہونے سے ایک گھنٹہ قبل اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی جس سے انڈیکس آج کی بلند ترین سطح پر 32290 پر پہنچ گیا تھا۔

اسکرین شاٹ

کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 175 پوائنٹ کا اضافہ دیکھا گیا، مجموعی طور پر 132,150,430 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 4,090,002,833 پاکستانی روپے رہی۔

گزشتہ روز ہنڈرڈ انڈیکش میں 8 پوائنٹس کا معمولی اضافہ ہواتھا اور مارکیٹ 32 ہزار 78 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

پیر کو کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ کا آغاز 32 ہزار 70 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 60 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے دوران سب سے زیادہ 325 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 32 ہزار 395 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا تاہم کاروبار کے دوران مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے اختتام سے کچھ دیر پہلے 134 پوائنٹس تک کی کمی بھی ہوئی تاہم کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 8 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں بھارت میں ’منی ایس یو وی‘ متعارف، قیمت صرف تین لاکھ 69 ہزار روپے


متعلقہ خبریں