خادم پنجاب شہباز شریف اسپورٹس مقابلے ملتوی


لاہور: محکمہ تعلیم نے پنجاب بھر کے اسکولوں میں سپورٹس مقابلہ جات کا انعقاد روک دیا۔

انتظامیہ نے اسپورٹس میلہ روکنے کی وجوہات نہیں بتائی تاہم یکم مارچ سے میٹرک امتحانات کا آغاز مقابلہ جات کے التوا کی وجہ ہوسکتا ہے۔

اسپورٹس میلہ جات خادم پنجاب شہباز شریف اسپورٹس کمپٹیشن کے تحت ہونا تھے۔ کھیلوں میں صوبے بھر کے اسکولوں کے طالب علموں کی شرکت متوقع تھی۔

صوبے بھر میں ہونے والے ٹورنامنٹس کے دوران سرکاری اسکولوں میں کرکٹ، فٹ بال،ہاکی، بیڈمنٹن اور رسہ کشی سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے کراوئے جانا تھے۔

ڈائریکٹریٹ برائے پبلک انسٹرکشنز پنجاب کے مراسلہ کے مطابق پرائمری اور ایلیمنٹری لیول کے اسکولوں میں یکم مارچ سے 27 مارچ تک مقابلے جاری رہنا تھے۔

نویں سے 12ویں جماعت کے طلبہ کے مقابلے یکم اپریل سے 18 اپریل تک یونین، تحصیل، ضلع اور ڈویژنل سطح پر منعقد ہونے تھے۔


متعلقہ خبریں