سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ چیلنج کردیا

الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، ایڈووکیٹ نعیم بخاری

اپوزیشن نے منہ کی کھائی، تحریک عدم اعتماد واپس لے لی: قاسم سوری

اسلام آباد: سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

ہم نیوز کے مطابق قاسم سوری کی جانب سے فیصلے کے خلاف اپیل ایڈووکیٹ نعیم بخاری کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ٹریبونل نے شواہد کا جائزہ نہیں لیا۔

درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ انتخابی عمل میں بے ضابطگیاں میرے مؤکل سے منسوب نہیں ہو سکتیں لہٰذا الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ اپیل کو کل سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 265 کوئٹہ ٹو سے قاسم سوری کی کامیابی کا کالعدم قرار دیکر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا۔

بلوچستان عوامی پارٹی (بی این پی) کے امیدوار لشکری رئیسانی نے قاسم  سوری کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔


متعلقہ خبریں