بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ ڈالا

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ ڈالا

کراچی: قومی ٹیم کے نائب کپتان بابر اعظم  نے بھارتی اسکیپر ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ ڈالا۔

گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں بابراعظم نے سینچری داغ ڈالی جس کے ساتھ ہی وہ تیز ترین 11 سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم میں بابر اعظم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 105 گیندوں پر 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 115 رنز بنائے۔

اس اننگز کے ساتھ ہی بابر اعظم تیز ترین 11 ویں سنچری بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں اور انہوں نے بھارتی کپتان سے یہ ریکارڈ چھین لیا ہے۔

ویرات کوہلی نے 82 ویں اننگز میں 11 ویں سنچری کا اعزاز حاصل کیا تھا اور تیز ترین 11 سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود تھے۔

ون ڈے کرکٹ میں سب سے کم اننگز کھیل کر 11 سنچریاں بنانے کا اعزاز سابق مایہ جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملا کے پاس ہے جنہوں نے 64 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا جبکہ 65 اننگز کھیل کر 11 سنچریاں بنانے والے ان کے ہم وطن وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں