گلشن اقبال میں کارروائی، لینڈ گریبر عاطف امریکن عرف دبئی والا گرفتار


کراچی: گلشن اقبال میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ لینڈ گریبر عاطف امریکن عرف دبئی والا کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والا لینڈ گریبر عاطف امریکن عرف دبئی والا ایم کیو ایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے سربراہ اور بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم حماد صدیقی کا سالا ہے۔

ملزم عاطف امریکن عرف دبئی والا پر گلستان جوہر، گلشن اقبال اور سرجانی ٹاؤن کے سرکاری پلاٹوں پر قبضے کے متعدد مقدمات درج ہیں۔

ملزم کے خلاف سابق ڈائریکٹر انکروچمنٹ  کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( کے ڈی اے ) جمیل بلوچ نے بھی زمینوں پر قبضے کے حوالے سے متعدد مقدمات درج کروائے ہیں۔

کچھ روز قبل قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے قریبی ساتھی عمران آگاہی کو گرفتار کیا تھا۔

عاطف امریکن کی گرفتاری کے بعد قبضہ مافیا کے سرپرستوں کے نام سامنے آنے کے امکانات ہیں۔

کراچی میں سرکاری و نجی املاک پر قبضوں اور ان کی غیر قانونی پلاٹنگ کر کے مکانات یا تجارتی مراکز کی تعمیر کے معاملات عدالتوں میں بھی آ چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں