چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق، 5 زخمی

چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق، 5 زخمی

لاہور: لاہورکے علاقے سمن آباد میں گھر کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے ہیں،  جائے حادثہ پر ریسکیو  ٹیموں کا آپریشن  جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت پجھتر سالہ محمد شریف اور پنتالیس سالہ رفعت بی بی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ  پانچ افراد کو زندہ حالت میں ملبہ سے نکالا گیا ہے۔

یاد رہے رواں سال اپریل میں پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں شادی کا گھر اس وقت ماتم کدہ بن گیا جب ایک گھر کی چھت منہدم ہوگئی۔ گھر کی چھت گرنے سے شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آنے والی تین مہمان بچیاں زندگی کی بازی ہار گئیں۔ چھت گرنے سے دیگر پانچ افراد بھی شدید زخمی ہوگئے ۔

ہم نیوز کے مطابق اوکاڑہ میں ہونے والی شدید بارش کے دوران حویلی لکھا کے محلہ اسلام نگر میں واقع عبدالواحد نامی شخص کے گھر کی چھت زمیں بوس ہوگئی۔ جس وقت چھت گری اس وقت گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی۔

اطلاعات کے مطابق متاثرہ خاندان پاک پتن سے شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے حویلی لکھا آیا تھا۔


متعلقہ خبریں