شہباز شریف سے ملاقات کے بعد بلاول بھٹو واپس روانہ

بلاول بھٹو کی شہباز شریف کو پی ایم ایلیکٹ کہہ کر مبارکباد

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہو گئے ہیں۔

اس سے قبل وہ شہباز شریف سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پر پہنچے تھے جہاں مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا تھا۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو نے بیان دیا تھا کہ ان کی جماعت دیگر سیاسی قوتوں کے ساتھ مل کرعوام کو اس ظالم حکومت کے چنگل سے چھڑانے کے لیے مشترکہ جدوجہد کرے گی۔

یاد رہے کہ ذرائع ابلاغ کے مطابق مسلم لیگ ن نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کارکنان کو متحرک کرنے کے لیے مولانا سے مل کر مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں پاکستان علمائے اسلام (ف) کے دھرنے میں شرکت کا معاملہ سرفہرست رہے گا۔

یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں دھرنا دینے اور موجودہ حکومت کے خاتمے کا اعلان کیا ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مینڈیٹ کے تحت نہیں آئی اس لیے یہ غیرقانونی ہے، اس کے خلاف جدوجہد کرنا سیاسی قوتوں کا حق ہے۔

جے یو آئی (ف) کے رہنما کا دعویٰ ہے کہ وہ اسلام آباد میں 15 لاکھ افراد کو لائیں گے اور حکومت کے خاتمے تک واپس نہیں جائیں گے۔

خیال رہے کہ بلاول بھٹو نے دھرنے کی اخلاقی حمایت کرتے ہوئے اس میں عملی شرکت نہ کرنے کا عندیہ دیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ آزادی مارچ کے دوران ان کی جماعت ملک بھر میں ریلیاں نکالے گی۔

 


متعلقہ خبریں