وزیراعظم کا شہریوں کی شکایات فوری حل کرنے کا حکم

شریف خاندان عوام کے سامنے بے نقاب ہوگیا،مولانا کی سیاست ختم ہوگئی: عمران خان

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے شہریوں کی شکایات کے حل میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے تمام وفاقی اور صوبائی محکموں کو شہریوں کی شکایات فوری حل کرنے کا حکم دے دیا۔

انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کی درخواستوں پر اگلے چار ہفتوں میں ازالہ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں میں دی جانے والی درخواستوں اور پٹیشنز پر کارروائی نہ ہونا افسوسناک ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ تمام وزارتیں اور ماتحت ادارے چار ہفتوں کے اندر ان درخواستوں اور پٹیشنز پر کارروائی کریں۔

وزیراعظم آفس کے مطابق شہریوں کی جانب سے لائسنس، این او سی اور ڈومیسائل سے متعلق شکایات ہیں۔

عمران خان نے حکم جاری کیا کہ تمام وزارتیں، ادارے اور محکمے شہریوں کے کام ترجیحی بنیادوں پر کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ درخواست پر تاخیر ہو تو شہریوں کو تحریری طور پر وجوہات بتائی جائیں۔

وزیر اعظم آفس نے اس حوالے سے مراسلہ تمام محکموں، اداروں اور وزارتوں کو بھجوا دیا۔


متعلقہ خبریں