سابق فرانسیسی وزیر اعظم کو پاکستان کے ساتھ آبدوز معاہدے پر مقدمے کا سامنا

سابق فرانسیسی وزیر اعظم کو پاکستان کے ساتھ آبدوز معاہدے پر مقدمے کا سامنا

کراچی: فرانس کے سابق وزیراعظم ایڈوارڈ بلاڈور اور سابق وزیردفاع کو نام نہاد ’ کراچی افیئرز‘  کے مقدمے کا سامنا کرنے پڑے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 1993 سے لے کر 1995 تک فرانس کے وزیراعظم  بیلاڈور اور فرینکوس لیوٹارڈ فرانسیسی عدالت میں مقدمے کا سامنا کریں گے۔

دونوں رہنماؤں پر 1990 کی دہائی میں پاکستان کے ساتھ آبدوز معاہدے میں خرد برد کرنے کا الزام ہے۔

تحقیقاتی ادارے اس ضمن میں تحقیق کر رہے ہیں کہ اس ڈیل کے تحت حاصل کی گئی خرد برد کی رقم بیلاڈور کے 1995 کے الیکشن مہم کے دوران استعمال ہوئی تھی یا نہیں۔

جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق   ’کراچی افیئر‘ کے نام سے مشہور یہ مقدمہ  ان پیچیدہ تحقیقات کا حصہ ہے، جس میں فرانس اور پاکستان کے مابین ایک آبدوز کی ڈیل  آتی ہے، جس کے تحت مبینہ طور پر ناجائز خفیہ رقوم کے انتظام کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

عدالت اس حوالے سے ان دعوؤں کی بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ 2002ء میں کراچی میں گیارہ فرانسیسی انجینیئروں کی ہلاکت پاکستانی ایجنٹس کی کارروائی تھی، کیونکہ پیرس حکومت نے آبدوزوں کی ایک ڈیل کے تناظر میں پاکستانی متعلقہ حکام کو ناجائز خفیہ رقوم دینے سے انکار کر دیا تھا، جس کا پہلے وعدہ کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں