سوزوکی نے گاڑیوں کے بعد موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا

سوزوکی نے گاڑیوں کے بعد موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ

کراچی: گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاک سوزوکی نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

پاک سوزوکی نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں چھ ہزار تک کا اضافہ کیا ہے اور ان قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔

ان موٹر سائیکلوں میں جی ڈی 110 ایس، جی ایس 150، جی ایس 150 (اسپیشل ایڈیشن)اور جی آر 15 شامل ہیں۔

جی ڈی 110 ایس کی قیمت ایک لاکھ 66 ہزار تھی جو کہ اب دو ہزار روپے اضافے کے بعد 168 ہزار ہوگئی ہے۔

جی ایس 150 کی قیمت ایک لاکھ 75 ہزار تھی جو کہ تین ہزار روپے اضافہ کے بعد ایک لاکھ 78 ہزار ہوگئی ہے۔

جی ایس 150 (اسپیشل ایڈیشن) کی قیمت ایک لاکھ 91 ہزار تھی جو کہ تین ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 94 ہزار ہوگئی ہے۔

اسی طرح جی آر 150 کی قیمت دو لاکھ 59 ہزار تھی جو کہ چھ ہزار روپے اضافے کے بعد دو لاکھ 65 ہزار ہوگئی ہے۔

اس سے قبل سوزوکی نے نئی متعارف کرائی گئی آلٹو کار کی کمپنی قیمت بڑھادی تھی۔

کمپنی اعلامیے کے مطابق آلٹو کی نئی قیمت 13 لاکھ آٹھ ہزار سے بڑھاکر 15 لاکھ 18 ہزار کردی گئی ہے جبکہ اس کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔

کمپنی کی طرف سے ڈیلرز کو ہدایت نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں