شکست ریختہ بھارت نے پاکستان کا مقابلہ کرنے کیلئے سائبر فورس بنا لی


اسلام آباد: بھارت کا شمار ان 70 ممالک میں ہوتا ہے جنہوں نے انفارمیشن اسپیس پر قابو پانے اور دنیا بھر میں پروپیگنڈہ کرنے کے لیے سائبر فورسز بنا رکھی ہیں۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق بھارت کا شمار ان 70 ممالک میں ہوتا ہے جہاں کی سیاسی جماعتوں اور حکومتی ایجنسیوں نے سوشل میڈیا پہ گمراہ کن پروپیگنڈہ کرنے کے لیے ’سائبر فوج‘ بھرتی کر رکھی ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی انٹرنیٹ انسٹیٹیوٹ کی پبلش کردہ رپورٹ میں تفصیلات بتائی گئی ہیں کہ کیسے سائبر فوج عوام کو آن لائن گمراہ کن پروپیگنڈے کے ذریعے غلط معلومات فراہم کرتی ہے۔

سائبر فوج کے فرائض کی فہرست میں کمپیوٹر کے ذریعے پروپیگنڈے کی ارتقائی حکمت عملی بنانا اور اس حکمت عملی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا ہے۔ اس کے علاوہ نفرت انگیز تقاریر کا پھیلاؤ، حقائق کو غلط انداز میں پیش کرنا، عوام کی جذباتی کمزوریوں کو سمجھتے ہوئے ان کا ناجائز فائدہ اٹھانا اور صحافیوں اور عوام کو ہراساں کرنا شامل ہے۔

تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بھارت کا شمار ان سات ممالک میں بھی ہوتا ہے جو کہ بیرون ممالک کے ’اعلی سطح کے خفیہ مظاہر‘ پر سوشل میڈیا کے ذریعے اثر انداز ہوتے ہیں۔


متعلقہ خبریں