مسلمانوں کو درپیش مسائل کے تدارک کیلئے عالمی معیار کا ٹی وی چینل بنایا جائے گا، عمران خان

اپوزیشن تحریک: وزیراعظم نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دورہ امریکہ کے دوران کئے گئے اہم فیصلوں پر عمل درآمد سے متعلق مشاورت سمیت پاکستان ترکی اور ملائشیاء کے مشترکہ ٹی وی چینل بنانے کے طریقہ کار پر بات چیت کی گئی  

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی سطح پر اسلام کا تشخص بہتر بنانے کے لئے ٹی وی چینل کا قیام ناگزیر ہے۔ مسلمانوں کو درپیش مسائل کے تدارک کے لئے عالمی معیار کا چینل بنایا جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ ٹی وی چینل کے ذریعے اسلام فوبیا سے جنم لینے والے مسائل کا تدارک ممکن ہو سکے گا۔

ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ 9/11 کے بعد وزیراعظم عمران خان واحد لیڈر ہیں جنہوں نے اسلام فوبیا پر کھل کر بات کی۔ بین المذاہب اہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے ہنگامی اور بروقت اقدامات ضروری ہیں۔

ملاقات میں وزیراعظم کے دورہ امریکہ اور سفارتی کامیابیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بابر اعوان نے وزیراعظم کو اقوام متحدہ میں تاریخی تقریر کرنے پر مبارکباد دی۔

بابر اعوان نے کہا کہ عالمی برادری نے وزیراعظم کی تقریر پر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے،بین الاقوامی میڈیا میں بھی تقریر کے اہم نکات کو نمایاں انداز میں نشر کیا گیا

موثر پیغام کی پوری دنیا میں تشہیر کے جدید طریقوں پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی ۔ ملاقات میں منی لانڈرنگ کی روک تھام سے متعلق قانونی امور پر بھی گفتگو ہوئی ۔

وزیراعظم عمران خان نے اس ضمن میں کہا کہ موجودہ حکومت نے منی لانڈرنگ کے ممکنہ ذرائع روک دئیے ہیں۔ منی لانڈرنگ سے متعلق قوانین کی درستگی اور ترمیم ضروری ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر موثر سفارتکاری ضروری ہے تا کہ تیسری دنیا کی لوٹی ہوئی دولت کی فوری واپسی کا انتظام کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان تحریک انصاف کا سکردو میں جلسہ عام کے انعقاد کا اعلان، وزیراعظم خطاب کرینگے


متعلقہ خبریں