ربیع سیزن میں صوبوں کو آبپاشی کےلئے پانی کی فراہمی پر اتفاق


اسلام آباد: ربیع سیزن یعنی موسم سرما  میں صوبوں کو آبپاشی کےلئے پانی کی فراہمی پر اتفاق ہوگیا ہوگیاہے۔رواں سیزن میں صوبوں کو اکتیس اعشاریہ چار ملین ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہوگا۔ 

ارسا کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس چیئرمین شیرزمان خان  کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں صوبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیاکہ ربیع سیزن میں پنجاب کو سولہ اعشاریہ نو تین ملین ایکڑ فٹ پانی فراہم کیا جائے گاجبکہ سندھ کو بارہ عشاریہ سات آٹھ ملین ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہوگا۔

اسی طرح خیبر پختونخواہ کو سات لاکھ دس ہزار ایکڑ فٹ پانی ملے جبکہ  بلوچستان کو ایک ملین ایکڑ فٹ سے زائد پانی میسر ہوسکے گا۔

ارسا کی طرف سے بتایا گیا کہ ربیع سیزن کے دوران پنرہ فیصد پانی کی قلت کا سامنا ہو گا۔ تاہم ربیع سیزن میں پانی کی دستیابی گزشتہ سالوں کی نسبت بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیے: دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال پر ارسا کی رپورٹ جاری


متعلقہ خبریں