اسلام آبادمیں آپریشن کے دوران اسلحہ برآمد ،مشکوک افراد گرفتار


اسلام آباد: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ برآمد کر کے چار افغانیوں سمیت نو مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا۔

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس کے تلاشی کے آپریشن سید پور اور شہزاد ٹائون سمیت ملحقہ علاقوں میں کیا۔

سرچ آپریشن میں حساس اداروں، رینجرز اور پولیس نے حصہ لیا۔

فورسز نے آپریشن کے دوران163 گھروں اور 342 افراد کو چیک کیا۔

تلاشی کے دوران سیکورٹی فورسز نے ایک پستول، ایک ریوالور اور ایک رائفل بمعہ گولیاں برآمد کر لیں۔

ایس ایس پی آپریشن نجیب الرحمان بگوی کے مطابق سرچ آپریشن کا بنیادی مقصد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سیکورٹی کو یقینی بنانا ہے۔


متعلقہ خبریں