وزیراعظم آئندہ ہفتے چین جائیں گے


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے دورہ چین کریں گے۔

ذرائع ہم نیوز کے مطابق عمران خان آئندہ ہفتے تین روز کے لیے پڑوسی ملک چین کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان دورہ چین کے دوران چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے، اس کے ساتھ ہی وہ چینی قیادت سے مقبوضہ کشمیر سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان دورہ چین کے دوران چینی قیادت کا مسئلہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی حمایت پر شکریہ ادا کریں گے۔

وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے جب کہ عمران خان دورہ چین میں چینی صدر شی جن پنگ سمیت اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس عمران خان نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اپریل میں بطور وزیراعظم چین کا پہلا دورہ کیا تھا۔

دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان چودہ معاہدوں پردستخط ہوئے اور وزیراعظم نےچینی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی تھی۔

قیادت نے پاک چین دوستی کونئی بلندیوں پرلے جانے کے عزم کا اظہار بھی کیا تھا اور اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ علاقائی یا بین الاقوامی تبدیلی پاک چین تعلقات پر اثرانداز نہیں ہوگی۔


متعلقہ خبریں