سی پیک پاکستان سمیت پورے خطے کیلئےاہمیت کاحامل ہے، سلامتی کمیٹی


اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا 19واں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں خطے سمیت موجودہ عالمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) پر بھارتی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت بھی کی گئی۔

قومی سلامی کمیٹی کا کہنا تھا کہ بھارت قیام امن کو ترجیح دے۔ ایل او سی کی خلاف ورزیوں کے ذریعے بھارت مقبوضہ کشمیرسے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزرا نے شرکت کی۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اجلاس کو اپنے کامیاب دورہ روس سے متعلق بریفنگ بھی دی۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور روس باہمی تعلقات میں اضافے کے خواہش مند ہیں۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خطے کے دوست ملکوں کے ساتھ معاشی تعلقات کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق افغانستان میں امن افغان عوام کی امنگوں کے مطابق ناگزیر ہے۔ اجلاس کے شرکا نے ون بیلٹ ون روڈ کے تحت سی پیک تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اعلامیہ میں اتفاق کیا گیا کہ افغانستان کے ساتھ رابطوں کا تسلسل ضروی ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہماری پالیسیاں قومی مفاد کی روشنی میں جاری رہیں گی۔


متعلقہ خبریں