کراچی: برقعہ پوش چور نے دکان کے تالے توڑکرصفایاکرڈالا


پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں تالاتوڑ چوراب برقعہ پوش بن کرکارنامے دکھانے لگے برقعہ پوش چورنے دکان کے تالے توڑکرصفایاکرڈالا۔

نارتھ کراچی صرافہ بازارکے قریب جنرل اسٹور میں نقب زنی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹج ہم نیوزکوموصول ہوگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتاہے کہ برقعہ پوش چور نے نارتھ کراچی صرافہ بازارکے قریب جنرل اسٹور میں نقب زنی کی واردات  کی ہے۔ آج صبح سویرے ہونےوالی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹج  میں برقعہ پوش تالاتوڑچورکوجنرل اسٹورکے تالے توڑتے دیکھاجاسکتاہے ۔

برقع پوش ملزم دکان کے اندرداخل ہونے کے بعد لاکرز سے رقم سمیٹتا رہا،واردات صبح ساڑھے چھ بجے کے بعدانجام دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں تالا توڑ گروہ سرگرم : پولیس ٹامک ٹوئیاں مارنے لگی


متعلقہ خبریں