واٹس ایپ استعمال کرنے والے آئی فون صارفین جلد نیا ورژن ڈاؤن لوڈ کر لیں


پرانا آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے آئی فون صارفین نیا ورژن ڈاؤن لوڈ کر لیں کیونکہ یکم فروری 2020 سے واٹس ایپ کچھ آئی فونز پر کام کرنا بند کر دے گا۔

واٹس ایپ کمپنی کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے مطابق 2014 میں متعارف کرائے گئے آئی او ایس 8 پر کام کرنے والے آئی فونز کو سپورٹ نہیں کیا جائے گا اور یہ صارفین نہ ہی نیا اکاؤنٹ بناسکیں گے اور نہ ہی پرانے اکاؤنٹ کو ری ویریفائی کراسکیں گے۔

واٹس ایپ کمپنی یہ اعلان پہلے ہی کر چکی ہے کہ یکم فروری 2020 سے اینڈرائیڈ 2.3.7 یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے اسمارٹ فونز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کر دی جائے گی جبکہ ونڈو فون کے تمام ورژن میں یہ میسنجر 31 دسمبر 2019 سے کام کرنا چھوڑ دے گا۔

ایسے آئی فون صارفین جو آئی او ایس 8 سسٹم پر چل رہے ہیں وہ نیا ورژن اپ ڈیٹ کر لیں گے تو واٹس ایپ استعمال کر سکیں گے۔ جس کے لیے انہیں سیٹنگز میں جا کر جنرل اور پھر سافٹ ویئر اپ ڈیٹ میں جا کر ڈاؤن لوڈ اور انسٹال پر کلک کرنا ہو گا تاہم یہ صارفین یکم فروری 2020 واٹس ایپ استعمال کر سکیں گے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ کتنے صارفین آئی او ایس 8 آپریٹنگ سسٹم والے آئی فونز استعمال کر رہے ہیں۔ اب آئی فون صارفین کو آئی او ایس 9 یا اس سے جدید آپریٹنگ سسٹم پر واٹس ایپ چلانا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں انسٹاگرام نے ڈارک موڈ متعارف کرادیا، لیکن اس میں نیا کیا ہے؟

اسی طرح ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے بارے میں پہلے ہی کہا جا چکا ہے کہ تمام ونڈوز آپریٹنگ سسٹمز پر 31 دسمبر کے بعد صارفین واٹس ایپ کو استعمال نہیں کرسکیں گے جبکہ ہوسکتا ہے کہ یکم جولائی کے بعد یہ مائیکرو سافٹ اسٹور پر بھی دستیاب نہ ہو۔


متعلقہ خبریں