چونیاں میں بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

چونیاں میں بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب نے چونیاں میں بچوں سے بدفعلی کرنے کے بعد انہیں قتل کرنے والے ملزم کی گرفتاری کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چونیاں واقعے کے ایک ملزم کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے اور یہ ملزم اس سے قبل بھی 5 سالہ بچے سے بدفعلی کا جرم ثابت ہونے پر ڈیڑھ سال کی سزا کاٹ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 27 سالہ ملزم سہیل شہزادہ کو فوری طور پر انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) کی عدالت میں بھیج دیا گیا ہے اور اس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایک ہزار 649 لوگوں کی جیو فینسنگ کی گئی جبکہ تمام سیکیورٹیز ایجنسیز نے معاملے کی تہہ تک جانے کے لیے بہت محنت کی۔ بچوں کی ملنے والی لاشوں میں سے ایک بچے کی لاش اور 3 بچوں کی ہڈیوں کے ڈی این اے سی ان کی شناخت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ بچے فیضان اور علی حسن کے کپڑوں سے ملنے والے نمونے بھی میچ کر گئے ہیں۔ جون میں بچے سے زیادہ اور قتل کا پہلا واقعہ ہوا تھا اور چاروں واقعات میں ملزم صہیب شہزاد ملوث ہے جو تندور پر روٹیاں لگاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں قصور: چار میں سے تین گمشدہ بچوں کی لاشیں برآمد، زیادتی کا انکشاف

عثمان بزدار نے کہا کہ جب تک ہمیں 200 فیصد کنفرم نہیں ہو گیا اس وقت تک ہم نے انتظار کیا۔


متعلقہ خبریں