نیب کا پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر صحت کے خلاف انکوائری کا فیصلہ


اسلام آباد: چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب )جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال  نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیربرائے قومی صحت  عامر کیانی کے خلاف نیب راولپنڈی کو انکوائری کی ہدایت دے دی ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ نیب کو رواں سال عامر کیانی کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں،عامر کیانی کے خلاف شکایات کی تصدیق کے بعد انکوائری کا حکم دیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق ‏ادویات کی قیمتوں میں اضافےپرسابق وزیرعامر کیانی کیخلاف انکوائری کا فیصلہ کیا گیاہے۔ ‏نیب کو رواں سال عامر کیانی کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں ۔ قومی احتساب بیورو نے ان شکایات کی تصدیق کی جس کے بعد چیئرمین نیب کی طرف سے عامر کیانی کے خلاف انکوائری کا حکم دیا گیاہے۔

واضح رہے کہ ‏عامر کیانی کو رواں سال اپریل میں وفاقی کابینہ سے الگ کیا گیا تھا۔ ‏عامر محمود کیانی تحریک انصاف کے مرکزی  سیکریٹری جنرل بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سابق وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کیخلاف گھیرا تنگ


متعلقہ خبریں