پاکستان نے ڈوب کر مرنے والے بھارتی فوجی کی میت لوٹا دی

پاکستان نے ڈوب کر مرنے والے بھارتی فوجی کی میت لوٹا دی

فوٹو: آئی ایس پی آر


اسلام آباد: پاکستان نے ڈوب کر مرنے والے بھارتی فوجی کی میت بھارتی حکام کے حوالے کر دی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی سب انسپکٹر فوجی پریتوش منڈل کی نعش پانی پر تیرتی ہوئی پاکستانی حدود میں پہنچ گئی تھی۔

پریتوش منڈل مقبوضہ کشمیرمیں ایک نالہ کو عبورکرتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی درخواست پر پنجاب رینجرز نے لاش تلاش کر کے بھارتی حکام کے حوالے کی۔

بھارتی بارڈر فورس نے پنجاب رینجرز کی کاوشوں کو سراہا اور شکریہ بھی ادا کیا۔


متعلقہ خبریں