پاکستان نے ون ڈے سیریز دو صفر سے جیت لی

پاکستان بمقابلہ سری لنکا: تیسرے ون ڈے کا ٹاس ہوگیا

کراچی: پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو شکست دے کر ون ڈے سیرز دو صفر سے جیت لی۔

مہمان ٹیم کو تیسرے میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست ہوئی۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 298 رنز کا ہدف دیا تھا۔

شاہینوں نے 297 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ فخرزمان 76، عابد علی 74، بابر اعظم 31 اور سرفراز احمد 23 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ حارث سہیل 56 اور افتخار احمد نے 28 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے اوپنر انوشکا گوناتھیلکا نے 134 گیندوں پر 133 رنز کی نمایاں اننگ کھیلی۔ اویشکا فرنینڈو 4 اور کپتان لاہیرو تھریمانے نے 36 رنز بنائے۔

اینجیلو پریرا 13، مینود بھنوکا 36، شیہان جائسوریا 3، ونیندو ہراسنگا10 اور دسون شناکا نے 43 رنز بنائے جب کہ لکشن سندھکن صفر پر آوٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ عثمان شنواری، شاداب خان، وہاب ریاض اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے ون ڈے سیریز کے دوسرے مقابلے میں پاکستان نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں مہمان ٹیم کو 306 رنز کا ہدف دیا تھا۔

سری لنکا کی ٹیم 306 رنز کی تعقب میں 238 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

اس سے قبل قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے شیہان جےسوریا 96، شاناکا 68، ہاسارنگا 30 اورگوناتھیلاکا نے 14 رنزبنائے۔

سری لنکا کی جانب سے ہاسارنگا 2، لاہیروکمارا اور اوڈانا نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے بابراعظم 115، حارث سہیل40 اور فخر زمان نے 50رنز بنا کر نمایاں رہے۔

سرفراز احمد 8 ،عماد وسیم 12، افتخاراحمد 32اور وہاب ریاض نے 2 رنزبنائے۔

عثمان شنواری نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

شاداب خان نے دو وکٹیں لیں جب کہ محمدعامر، وہاب ریاض اور عماد وسیم نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 


متعلقہ خبریں