آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت شروع

بیرون ملک روانگی، حکومت نے شہباز شریف کیخلاف اپیل واپس لے لی

فوٹو: فائل


لاہور: احتساب عدالت میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں ملوث سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف، فواد حسن فواد اور احد چیمہ سمیت 13 ملزمان کے کیس کی سماعت شروع ہو گئی ہے۔

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کیس کی سماعت کررہے ہیں۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے سبب عدالت سے آج حاضری سے استثنی کی درخواست کی ہے۔

مذکورہ بالا کیس میں شہباز شریف، اور فواد حسن فواد کی 14 فروری کو لاہور ہائی کورٹ سے درخواست ضمانت منظور کر لی گئی تھی،  جس کے بعد شہباز شریف کو جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔

مزید برآں اس کیس میں اسرار سعید اور عارف بٹ کی پہلے ہی لاہور ہائی کورٹ سے درخواست ضمانتیں منظور ہیں۔

فواد حسن فواد ،احد چیمہ ،شاہد شفیق، بلال قدوائی اور امتیاز حیدر کو کیمپ جیل سے احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں عدالت کی جانب سے دس ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔

اس دوران نیب کی جانب سے  کیس میں مقدمے کے متعلق 86 گواہان شامل کئے گئے ہیں۔ عدالت نے آج گواہان کو بیان قلمبند کروانے کے لیے طلب کر رکھا ہے ، اب تک چھ گواہان اپنے بیان قلمبند کروا چکے ہیں

 


متعلقہ خبریں