سعودی عرب نے ایران کو مصالحت کا پیغام نہیں بھیجا، وزیر خارجہ عادل الجبیر

سعودی عرب نے ایران کو مصالحت کا پیغام نہیں بھیجا، وزیر خارجہ عادل الجبیر

ریاض: سعودی عرب نے اس کی سختی سے تردید کی ہے کہ ایرانی حکام کو مصالحت کا کوئی پیغام بھیجا گیا ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے ایرانی حکام کی طرف سے مصالحت کا پیغام بھیجے جانے کا دعویٰ مسترد کردیا ہے۔

نامہ بروں نے کام کردیا: سعودی عرب کے پیغامات ایران کو موصول ہو گئے

خبررساں ادارے کے مطابق الجبیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں برادر ممالک کے ساتھ مختلف امور میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب بھی خطے میں سلامتی و استحکام کا خواہاں ہے۔

سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے خارجہ امور کے مطابق برادر ممالک پر واضح کیا گیا ہے کہ صلح کی پیش کش اس کی جانب سے آنی چاہیے جو جارحیت کی راہ پرگامزن ہو اور افراتفری پھیلانے کی کوشش میں مصروف ہو۔

سعودی عرب نے تیل کی تنصیبات پر حملے کا الزام ایران پر عائد کر دیا

عادل الجبیر کے مطابق سعودی عرب نے ایرانی حکومت کے ساتھ یمن کے بارے میں بات کی ہے اور نہ کرے گا۔ ان کا مؤقف ہے کہ یمن کا معاملہ یمنی عوام کا مسئلہ ہے۔

خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے وزیر مملکت نے استفسار کیا ہے کہ اگر ایرانی حکومت یمن میں امن چاہتی ہے تواس نے آج تک وہاں پر تعمیر وترقی کے لیے فنڈز کیوں نہیں دیئے؟

ایران کو جواب دینے کے لیے تمام آپشنز پر غور کیا جائے گا، سعودی وزیرخارجہ

انہوں نے سعودی عرب کے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی رجیم یمن میں امن نہیں چاہتی ہے۔

ایرانی حکومت کے ترجمان کے حوالے سے گزشتہ روز دعویٰ کیا گیا تھا کہ سعودی عرب نے ایرانی حکومت کو مختلف عالمی رہنماؤں کے ذریعے پیغامات بھیجے ہیں۔


متعلقہ خبریں