’ایف اے ٹی ایف کسی بھی وقت پاکستان کو بلیک لسٹ کرسکتا ہے‘

’ایف اے ٹی ایف کسی بھی وقت پاکستان کو بلیک لسٹ کرسکتا ہے‘

نئی دہلی: بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کسی بھی وقت پاکستان کو بلیک لسٹ کرسکتا ہے۔

بھارتی اخبار کو انٹرویو میں انہوں نے پاکستانی معیشت کو کمزور قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان دنیا کے اہم اجلاس کے لیے بھی بہتر جہاز کا بندوبست نہ کرسکے۔

راج ناتھ سنگھ نے دعویٰ کیا کہ عمران خان حکومت کی توجہ معیشت کی بہتری پر نہیں ہے۔

گزشتہ ماہ انہوں نے بیان دیا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات مقبوضہ کشمیر پر نہیں صرف آزاد کشمیر پر ہو سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں سبکی کا سامنا کرنے کے بعد بھارتی وزیردفاع نے ہریانہ میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک نے عالمی دروازے پر دستک دی لیکن ہم مصروف عالمی قوتوں کو ایسے معاملے میں الجھانا نہیں چاہتے جسے ہم خود حل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں دعویٰ کیا کہ آئین کی شق 370 کا خاتمہ کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سے وہاں کے شہریوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔


متعلقہ خبریں