اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف بڑی کارروائی


اسلام آباد: پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں تجاوزات اور غیر قانونی تجارتی مراکزر کے خلاف کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے) نے گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

کارروائی کے دوران سی ڈی اے نے کراچی کمپنی اورملحقہ سیکٹرزمیں کئی دکانیں سیل کردیں۔ ان میں باٹا، سروس کے آؤٹ لیٹس اورالجنت مال نامی نجی شاپنگ مال بھی شامل ہیں، کپس اکیڈمی کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔

دارالحکومت کے اہم تجارتی مرکز آپبارہ میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا، اس دوران فٹ پاتھ پر رکھا گیا سامان قبضے میں لے لیا گیا۔

بلڈنگ کنٹرول سیکشن (بی سی ایس) کا کہنا ہے کہ سیل کی گئی عمارت کی جگہ ہوٹل کی تعمیرکی اجازت دی گئی تھی۔ لیکن پلاٹ پرپلازہ تعمیر کر کے دکانیں بنا دی گئیں۔

کارروائی میں 200 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا جب کے محکمہ انفورسمٹ کے 16 ٹرک اور دیگر گاڑیاں استعمال کی گئیں۔

آپریشن ڈپٹی ڈائریکٹر بی سی ایس اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمٹ کی سربراہی میں کیا گیا۔


متعلقہ خبریں