تعلیمی سیشن کے دوران متعدد گورنمنٹ مسجد مکتب اسکول بند کر دیے گئے

 تعلیمی سیشن کے دوران متعدد گورنمنٹ مسجد مکتب اسکول بند کر دیے گئے

لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے تعلیمی سیشن کے دوران  لاہور شہر کے متعدد گورنمنٹ مسجد مکتب اسکول بند کر دیے ہیں جس سے سینکڑوں طالب علم تعلیم سے محروم ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسجد مکتب اسکول میں پڑھانے والے اساتذہ اور دیگر عملے کو دوسرے اسکولوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بند ہونے والے مسجد مکتب اسکولوں کے قرب وجوار میں کوئی سرکاری سکول موجود نہیں جہاں طالب علم داخلہ لے سکیں جبکہ والدین مہنگے نجی تعلیمی اداروں میں  بچوں کو داخل کرانے سے بھی قاصر ہیں۔

لاہورمیں پانچ مکتب مسجد اسکول قائم ہیں جن میں پانچ سو اڑتیس بچے زیرتعلیم تھے۔

ان میں گورنمنٹ مسجد مکتب سکول غوثیہ معصومیہ میں ایک سو چھ بچے ، گورنمنٹ مسجد مکتب سکو پلچی پیر شاہدرہ لاہور میں ایک سو چوبیس ،گورنمنٹ مسجد مکتب لال مسجد قصور پورہ لاہور میں ایک سو بچے زیر تعلیم ہیں ۔

اس کے علاوہ  گورنمنٹ مسجد مکتب سکول چوہان کالونی شادب باغ لاہور میں ایک سو پانچ جبکہ  گورنمنٹ مسجد مکتب علی ہجویری شاہدرہ میں ایک سو تئیس طلباء زیر تعلیم ہیں۔


متعلقہ خبریں