ندا ڈار کا سڈنی تھنڈرز سے معاہدہ، بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کھیلنے سے معذرت

ندا ڈار کا سڈنی تھنڈرز سے معاہدہ، بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کھیلنے سے معذرت

لاہور: قومی وویمن کرکٹ کے لیے بڑا اعزاز آسٹریلوی ویمنز بگ بیش لیگ میں پاکستانی کرکٹر کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی آل راؤنڈر ندا ڈار سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کرنے کے لئے پانچ اکتوبر کو لاہور سے آسٹریلیا روانہ ہوں گی۔

ندا ڈار نے بگ بیش لیگ کی وجہ سے بنگلہ دیش کیخلاف ہوم سیریز کھیلنے سے معذرت کر لی ہے۔

بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کی ہوم سیریز 26 اکتوبر سے شروع ہونی ہے،  پہلی مرتبہ کسی خاتون کرکٹر نے غیرملکی لیگ کھیلنے کیلئے قومی ڈیوٹی ادا کرنے سے معذرت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق  ندا ڈار کا معاہدہ کرانے میں پاکستانی ہیڈ کوچ مارک کولز کا اہم کردار ہے۔

 


متعلقہ خبریں