پرائیویٹ اسکول مالکان کو گرمیوں کی چھٹیوں کے بقایاجات لینے کا اختیارمل گیا

پشاور ہائیکورٹ

پشاور ہائی کورٹ نے پرائیویٹ اسکولوں کے مالکان کو گرمیوں کی چھٹیوں کے بقایاجات لینے کا اختیار دیدیا ہے۔ 

عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ اسکولوں مالکان بچوں سے ماہانہ 25 فیصد تک بقایاجات وصول کریں۔

عدالت نے سالانہ فیسوں میں اضافے سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کا بھی حکم دیا ہے۔

پشاور ہائیکورٹ نے اپنےحکم میں کہاہے کہ پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی مستقبل میں فیسوں کے تعین کے لیے کمیٹی بنائے۔

عدالت نے ٹرانسپورٹ کی مد میں فیس کا تعین کرنے لیے اتھارٹی کو 60 دن میں رولز بنانے کا حکم بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں: نجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافے کے خلاف والدین سراپا احتجاج

فیصلے میں کہا گیاہے کہ اتھارٹی کے پاس سول کورٹ کے اختیارات موجود ہیں۔ مستقبل میں ناانصافی کی صورت میں درخواست گزار عدالت سے رجوع کریں۔

عدالت عالیہ نے لکھا کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ کئی اسکولوں کو رجسٹریشن بغیر انکوائری کے دی گئی ہے،پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی اسکولوں میں موجود سہولیات کا جائزہ لے۔

عدالت نے تمام اضلاع میں اتھارٹی دفاتر بنانے کا حکم بھی دیدیا۔


متعلقہ خبریں