سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹوں کی تعداد محدود رہ گئی

سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹ محدود تعداد میں باقی

لاہور: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے ٹکٹ محدود تعداد میں باقی رہ گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اعلامیے کے مطابق دوسرے اور تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کے لیے بھی ٹکٹ کی خریداری کے لیے شائقینِ کرکٹ کا جوش عروج پر ہے۔

تمام میچوں کے لیے انضمام الحق، نذرز، قائد، امتیاز احمد، ظہیر عباس اور حنیف محمد انکلوژرز کے ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔

تینوں میچوں کے لیے ماجد خان، عبدالقادر، سعید احمد اور سرفراز نواز انکلوژرز کی ٹکٹیں بھی فروخت ہوچکی ہیں۔

اسی طرح پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے لیے وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کی ٹکٹیں بھی ختم ہوچکی ہیں۔

ٹی ٹونٹی میچوں کے لیے جاوید میانداد، عبدالحفیظ کاردار، راجاز، سعید انور، عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کی ٹکٹیں  تاحال دستیاب ہیں۔

ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی بابر حامد کے مطابق لاہور میں شیڈول تین ٹی ٹونٹی میچوں کے لیے شائقین کرکٹ کا جوش وخروش دیدنی ہے۔

اس حوالے سے پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پرجوش شائقین کرکٹ کے باعث قذافی اسٹیڈیم کا شمار میرے بہترین گراؤنڈز میں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہترین کھلاڑیوں کی موجودگی کے باعث شائقین کرکٹ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔


متعلقہ خبریں