حزب اختلاف مقصد ایک ہونے کی وجہ سے قریب آ سکتی ہیں، بلاول بھٹو



میرپور: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتیں مسقتبل میں مزید قریب آ سکتی ہیں کیونکہ مقصد ایک ہی ہے بس طریقہ کار مختلف ہو سکتا ہے۔

میر پور آزاد کشمیر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ دھرنا سیاست کے خلاف رہی ہے اور ہمیں اعتراضات بھی رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ہم نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی سیاسی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کا ایک ہی مؤقف ہے کہ یہ حکومت دھاندلی زدہ ہے اور اس حکومت کی ایک سالہ کارکردگی سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت کشمیر نے زلزلہ متاثرین کے لیے بہترین انتظامات کیے ہیں۔ میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ متاثرین کو ان کے نقصان کے مطابق معاوضہ دیا جائے۔ وفاق کے پاس نقصان سے نمٹنے کا بجٹ ہے اور یہ وفاق کی ذمہ داری بھی ہے۔

انہوں نے مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کشمیر کے معاملے پر ہر فورم میں آواز اٹھانی چاہیے کیونکہ حالیہ کرفیو کے بعد دنیا کشمیر کی صورتحال سے ناواقف ہے۔ کشمیر کا مسئلہ کشمیر میں رائے شماری سے ہی حل ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں تعلیم میں پیچھے رہنے کی وجہ سے مسلمان پس رہا ہے، عمران خان

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو کشمیریوں کی حق خودارادیت پر زیادہ زور دینا چاہیے تھا یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے۔


متعلقہ خبریں