میچ دیکھنے آئے شاہد آفریدی ناراض ہوکر واپس لوٹ گئے


کراچی:سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی تیسرا ون ڈے میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے لیکن  باقاعدہ طور پر ریسیو نہ کئے جانے پر وہ  ناراض ہوکر واپس  لوٹ گئے۔

ذرائع کا کہناہے کہ سابق آل راؤنڈر کو شاہد آفریدی میچ دیکھنے کی غرض سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچے تو انہیں کسی آفیشل نے باقاعدہ طور پر ریسیو نہیں کیا ۔اس صورتحال پر سابق آل راؤنڈر ناراض ہوگئے اور میچ دیکھے بغیر اسٹیڈیم سے لوٹ گئے۔

سابق کپتان اور فاسٹ بالر وسیم اکرم بھی پاک سری لنکا میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے۔انہوں نے اونر بورڈ پر اپنا نام دیکھا تو اس پر درج میچوں کا ذکر بھی کیا۔

سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم بھی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے دیکھنے کے لئے نیشنل اسٹیڈیم آئے۔ میڈیا سے گفتگو میں اسٹیڈیم میں اونر بورڈ کی تنصیب کو خوش آئند قرار دیا۔ سابق کرکٹر وسیم اکرم نے اونر بورڈ پر درج میچوں کا ذکر بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیے: تیسرا ون ڈے، سری لنکا کی پاکستان کیخلاف بلے بازی جاری


متعلقہ خبریں