پاکستان اور اومان کی ہاکی ٹیموں کے درمیان مقابلہ 4،4گول سے برابر

ہاکی کے حوالے سے جھوٹی خبروں سے گریز کیا جائے،ترجمان | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: پاکستان اور اومان کی ہاکی ٹیمیں آج دوسرے میچ میں مدمقابل ہوئیں مگر دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی نتیجے کہ چار چار گول سے برابر رہا۔

پاکستان اور اومان کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں دونوں ٹیموں کی طرف سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا گیا،میچ کے پہلے ہاف میں پاکستان کے امجد خاں کی طرف سے پہلا گول کیا گیا جبکہ اومان کی طرف سے پہلا گول راشد سلیم نے کیا ۔

اومان کے کھلاڑی راشد سلیم نے مجموعی طور پر دو گول کیے،پہلے ہاف کے اختتام پر دونوں ٹیمیں دو دو گول سے برابر رہی۔

میچ کے سیکنڈ ہاف کے شروع میں عدیل لطیف نے تیسرا گول کر کے پاکستان کو برتری دلائی مگر یہ زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی ۔

میچ کے اختتام پر دونوں ٹیمیں چار چار گول کے ساتھ برابر رہیں۔پاکستان کو پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاک اومان ہاکی سیریز، پہلے میچ میں پاکستان کامیاب


متعلقہ خبریں