جے یو آئی ف اور ن لیگ میں مارچ مؤخر کرانے پر اتفاق نہ ہوسکا، اندرونی کہانی


اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان سے پاکستان  مسلم لیگ ن کے وفد کی ملاقات اندرونی کہانی کا ہم نیوز نے پتہ چلا لیاہے۔ 

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ دونوں جماعتوں میں اسلام آباد آزادی مارچ موخر کرنے پر اتفاق نہیں ہوسکا۔مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی قیادت میں وفد نے مولانا فضل الرحمان سے مارچ موخر کرنے کی درخواست کی تھی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان  نے انکار کیا ، دوسری طرف سے بار بار اصرار پر معاملہ مجلس عاملہ میں لے جانے کا وعدہ کرلیا۔

مولانا فضل الرحمان کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ جے یو آئی کی مجلس عاملہ اور تمام مقامی تنظیموں نے اکتوبر میں مارچ کا فیصلہ کیا ہے اس لئے وہ اکیلے اس معاملے پر کچھ نہیں کرسکتے۔

اس پر مسلم لیگ ن کی طرف سے انہیں کہا گیا کہ ایک بار ہماری تجویز مجلس عاملہ کے سامنے رکھ دیں۔

مولانا فضل الرحمان نے اس پر جواب دیا کہ آپ کی تجویز مجلس عاملہ کے سامنے رکھ دیں گے لیکن ہمیں معلوم ہے مجلس عاملہ کیا فیصلہ دے گی۔

یہ بھی پڑھیے: اکتوبر میں دھرنا نہ دیا جائے، لیگی وفد مولانا فضل الرحمان کو قائل کرنے کے لئے کوشاں


متعلقہ خبریں