سندھ اسمبلی میں جی ڈی اے نے پیپلز پارٹی کی قرارداد کی حمایت کر دی

پیپلز پارٹی کے 70 ارکا ن سندھ اسمبلی نے استعفے پارٹی قیادت کو بھجوا دیے

فوٹو: فائل


کراچی: سندھ میں پیپلز پارٹی کی حریف جماعت گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے پیپلز پارٹی کی قرارداد کی حمایت کر دی۔

سندھ اسمبلی میں حزب اختلاف تقسیم ہو گئی۔ جی ڈی اے کی رکن نصرت سحر عباسی نے اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی قرارداد کی حمایت میں قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کو تقسیم کرنے کی سازش کو ناکام بنا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ دھرتی پر حملہ کرنے والوں کو ہم نہیں چھوڑیں گے تاہم ہم سندھ کارڈ کھیلنے والوں کے بھی مخالف ہیں لیکن سندھ کی تقسیم کے خلاف تھے، ہیں اور رہیں گے۔

نصرت سحر عباسی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اگر سندھ کی تقسیم کا بل آیا جب تک ہم زندہ ہیں تو کوئی سندھ کو تقسیم نہیں کرسکتا۔ ہم قومی اسمبلی میں پیش کردہ اس بل کے مخالف ہیں اس کی کسی صورت حمایت نہیں کرسکتے اور نہ ہی ہماری پارٹی اس کی حمایت کرتی ہے۔

رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو نے صوبوں کی حدبندی پر قومی اسمبلی میں ترمیم جمع کرنے کے خلاف قرارداد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں سندھ حکومت اور آئی جی سندھ پھر آمنے سامنے

اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ ہم سندھ کی تقسیم برداشت نہیں کریں گے۔ ایک ایک بچہ مر جائے گا، کٹ جائے گا لیکن سندھ کی تقسیم کی بات برداشت نہیں کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں